مَہا بھارَت اَور جَنگِ ٹرائے نے بُہُت سے مُحاوَروں کو جَنَم دِیا ہَے ۔ اِس سِلسِلے میں تحریر طَوالَت کی مُتَقاضی ہَے ۔ سَو اِس مَوضُوع پَر قِسط وار بات کرتے ہَیں ۔ لیجِئے پہلی قِسط پیشِ خِدمَت ہَے : –
مَثَلاً ایک مُحاورہ ہَے :
1 – کُشتوں کے پُشتے لَگ جانا ۔
اِس کا مَطلَب ہَے فَوج کے اَن گِنَت جَتھّے مَیدانِ جَنگ میں مارے جانا ۔ جَتھّے کے جَتھّے جَنگ میں کام آ جانا ۔
وَجہِ تَسمِئہ اِس کی یہ ہَے کہ مَہا بھارَت میں کورُؤں کی قَیادَت وَریودَھن کر رَہا تھا ، اَور اُس کے ساتھ اُس کے ایک سَو سَوتیلے بھائی مُختَلِف جَتھّوں کو اپنی کَمان میں لَڑا رَہے تھے ۔ اُن کے مُخالِف لَشکَر کی قَیادَت راجہ پِنڈا کے پانچ بیٹے ( کَرَن ، اَرجَن ، بھیم سَین ، رام دیو اَور سَہا دیو کر رَہے تھے ۔
اَب جَیسے آج کے زمانے میں عَسکَری تَنظیم میں ، بَٹالئن ، پَلاٹُون ، بریگیڈ ، کمپنی وَغَیرہ جَیسی اِکائیاں ہوتی ہَیں ۔ اَور ہَر اِکائی میں سِپاہ اَور سامانِ حَرب کی مُعَیَّن تعداد و مِقدار ہوتی ہَیں ،اُسی طَرَح ، قَدیم بھارَت میں ۔ ۔ ۔ ۔ ” کَشتُون ” ایک فوجی اِکائی ہوتی تھی کہ جِس میں ( ٹھیک سے یاد نَہیں ، فَرض کر لیتے ہَیں ) ۔ ۔ ۔ ۔
1 – ایک سَو ہاتھی سَوار
2 – ایک ہَزار سانڈ سَوار ،جِن کی رَتھ کو سانڈ کَھینچتے تھے ۔
3 – پانچ ہَزار گُھڑ سَوار
4 – دَس ہَزار تِیر اَنداز
5 – بیس ہَزار نیزہ بَردار
6 – پَچاس ہَزار پَیدَل سپاہ
ہوتے تھے ۔ اَور دونوں طَرَف سے کَم و بیش دو سَو کَشتُون لَڑے تھے ۔ جَنگ کے اِختِتام پَر دونوں طَرَف کی اَفواج میں صِرف بارہ شَخص ہی زِندہ بَچ پائے تھے ۔ تو اِس جَنگ میں کَشتُون کے کَشتُون مارے گئے ، ( اُنکی پُشت زَمین پر لَگ گَئی ) ۔ تو جِس جَنگ میں کَشتُون کے کَشتُون مارے جائیں تو کَہا جاتا ہَے کہ :
ہَم نے دُشمَن کی فَوج کی کُشتوں کے پُشتے لَگا دِئے ۔
2 – کور چَشم
راجہ یَدَھشٹَر کے بیٹے ، راجہ بَھرَت کے ہاں پہلوٹی کا بیٹا ( راجکُمار کور ) پَیدائشی نابینا تھا ۔ بَھرَت کے مَرنے کے بعد قانُونِ وِراثت کہ رُو سے اُسے ہی راج سِنگھاسَن پَر بَیٹھنا تھا ، لیکِن اُس اِنصاف پَسَند راجکُمار نے اَپنے چھوٹے بھائی پِنڈا کو یہ کہہ کر امانَتاً راج سِنگھاسَن دے دِیا کہ :
بھائی ! مَیں پَیدائشی اَندھا ہُوں ، تَخت کیا خاک سَنبھال سَکُوں گا ، جَب میرا بیٹا وَریودَھن سَترہ سال کا ہو جائے تو تَخت اُسے لَوٹا دینا ۔ لیکِن جَب وَقت آیا تو پِنڈا مُکَر گَیا اَور پِھر نَتیجے میں مَہا بھارَت پیش آئی ۔
اِسی نِسبَت سے کہتے ہَیں :
بَھئی تُم بھی نِرے کور چَشم ہو ، جو تُمہیں فَلاں کی مَکّاری دِکھائی نَہیں دے رَہی ۔
مَضامینِ شِبلی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2097146910515831

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔