منٹو صاحب مجھے گانے سے کوئی دلچسپی نہیں لیکن مجھے جیب میں سے دس یا سو کا نوٹ نکال کر گانے والی کو دِکھانے میں بہت مزا آتا ھے، نوٹ نکالا اور اُس کو دِکھایا ، وہ اُسے لینے کے لیے ایک ادا سے اُٹھی ، پاس آئی ، تو نوٹ جُراب میں اُڑس لیا.
اُس نے جُھک کر اُسے باھر نکالا تو ھم خوش ھو گئے۔ ایسی بہت فضُول فضُول سی باتیں ھیں جو ھم ایسے تماش بینوں کو پسند ھیں۔
”سعادت حسن منٹو“
افسانہ ”بابو گوپی ناتھ“ سے اقتباس
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔