منطق الطیر۔۔!!
میں آنکھیں بند کرتا ہوں اور چڑیوں کی ڈار دکھائی دیتی ہے۔۔ یہ منظر ایک ثانئے کے لئے سامنے رہتا ہے، شاید اس سے بھی کم، معلوم نہیں میں نے کتنی چڑیاں دیکھی تھیں۔۔ ان کی تعداد کا شمار کیا جاسکتا ہے یا نہیں، اس مسئلے میں خدا کا وجود یا عدم ملوث ہے۔۔
اگر خدا کا وجود ہے، تو یہ تعداد متعین ہے، کیونکہ میں نے جتنی چڑیاں دیکھیں، یہ تعداد خدا کو معلوم ہے، اگر خدا نہیں ہے تو یہ تعداد بے حساب ہے۔۔ کیونکہ کوئی بھی اس کا شمار نہیں کر سکا۔۔
میں نے جو چڑیاں دیکھی وہ دس سے کم تھیں " فرض کیجئے " اور ایک سے زیادہ، مگر میں نے نو، آٹھ، سات، چھ، پانچ، یا دو چڑیاں نہیں دیکھیں۔۔
میں نے ایک تعداد دیکھی جو دس سے لے کر ایک کے درمیان تھی، مگر نو ، آٹھ، سات ، چھ پانچ وغیرہ نہیں تھی۔۔ وہ تعداد بطور ایک ہندسے کے ناقابلِ تصور ہے، لہزا خدا ہے۔۔!!
••••••
مصنف : بورخیس
مترجم : آصف فرخی صاحب
حوالہ : ادبیات عالمی نمبر
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2952307734999740

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔