منشی پریم چند کا یوم پیدائش
July 31, 1885
نئی دہلی۔ ۳۱ جولائی۔
اردو اور ہندی کے عظیم ادیب منشی پریم چند کی 136 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے اپنے خاص پروگرام ڈوڈل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گوگل نے اپنے گوگل انڈیا کے صفحہ اول پر پریم چند کا اسکیچ اور ان کی کہانیوں کے مطابق تصویروں کو شائع کیا ہے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر پریم چند کی کئی کہانیاں ذہن کے پردے پر آجاتی ہیں۔ سطرنج کے کھلاڑی، پوس کی رات، بوڑھی کاکی، بڑے گھر کی بیٹی، کفن، نمک کا دوروغہ اور بڑے بھائی صاحب وغیرہ جیسی ان کی بے شمار کہانیاں ہیں جن میں ہندوستان کے گاوں دیہات اور وہان کے بسنے والے عام انسانوں کی زندگی جھلک نظر آتی ہے۔ کہانی اور افسانے کے علاوہ انہوں نے اردو ادب کو گئودان،نرملا اور میدان عمل جیسے خوبصورت ناول دیئے۔
پریم چند کا اصلی نام دھنپت رائے ہے لیکن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش آج ہی کے دن 1885ء میں منشی عجائب لال کے یہاں موضع پانڈے پور ضلع بنارس میں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ گوگل اپنے ڈوڈل پروگرام کے تحت ہر روز کسی اہم شخصیت یا اہم یادگار کی یاددہانی یا خراج عقیدت کے لیے اپنے صفحہ اول پر اسکیچ شائع کرتا ہے۔ پریم چند کی 136 ویں یوم پیدائش پر اردو کے عظیم قلمکار پریم چند کو خراج عقیدت اسی کا حصہ ہے۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔