منشی خیراتی لال شگفتہؔ
ادب بخشا ہے ایسا ربط الفاظ مناسب نے
دو زانو ہے مری طبع رسا ترکیب اردو سے
….
وہ ہَوا خواہ نسیمِ زلف ہوں میں تیرہ بخت
کیوں نہ مرقد پر کرے دود چراغ شام رقص
….
ہٹ نہ کر اے دخت رز بیتابیاں بڑھ جائیں گی
گر پڑے گی پاؤں پر دستار مینا دیکھنا
….
جو حسن و عشق کا ہم وزن امتحاں ٹھہرا
وہ بے دہن نظر آیا میں بے زباں ٹھہرا
…
بوسہ کے مانگنے میں شگفتہ سے یہ کہا
سمجھا ہے آپ نے مجھے دیوانہ وار کیا
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔