پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

*ملکہ الم مینا کماری جی کی آج 85 ویں سالگرہ* پیدا…

*ملکہ الم مینا کماری جی کی آج 85 ویں سالگرہ*
پیدائش : یکم اگست 1932

چھ سال کی عمر میں اداکاری شروع کی ، 90 فلموں میں کام کیا ، بھرپور جذباتی اداکاری کی وجہ سے ٹریجڈی کوئین کا خطاب ملا
بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ مینا کماری کی آج 84 ویں سالگرہ ہے ۔ فن اور حسن میں یکتا مینا کماری آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں ۔
خوبرو اداکارہ ماہ جبیں بانو کو بالی ووڈ میں پہچان مینا کماری کے نام سے ملی ۔ انہوں نے چھ سال کی عمر میں ہی اداکاری شروع کر دی ۔
مینا کماری کا شمار برصغیر کی عظیم اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے 90 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ مینا کماری نے بالی ووڈ کو "صاحب بی بی اور غلام” ، "پاکیزہ” اور "دل اپنا پریت پرائی” جیسی شہرہ آفاق فلمیں دیں ۔
مینا کی بھرپور اداکاری کی وجہ سے انہیں ٹریجڈی کوئین کا خطاب ملا ۔ مینا کماری نے کمال امروہی سے خفیہ طور پر شادی کی جو کامیاب نہ ہوسکی ۔ بالی ووڈ پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی مینا کماری مارچ 1972 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں ۔ *پردہ سیمیں پر غم والم سے لبریز اداکاری کرنے والی مینا کماری اپنی حقیقی زندگی میں بھی خوشیوں کو ترستی رہیں…اپنے غم کو غلط کرنے کے لئے شراب نوشی اور شاعری کا سہارا لیا…ان کی شاعری میں بلا کا کرب و اضطراب دکھائی دیتا ہے..مینا جی کے کچھ اشعار دیکھئے….*

راہ دیکھا کرے گا صدیوں تک
چھوڑ جائیں گے یہ جہاں تنہا
••••••••
تمہارا نام ہے یا آسمان ہے نظروں میں
سمٹ گیا میری گم گشتہ زندگی کی طرح
•••••••••
ہنسی تھمی ہے یوں ان آنکھوں میں نمی کی طرح
چمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
•••••••••
مل گیا ہو گا اگر کوئی سنہرا پتھر
اپنا ٹوٹا ہوا دل یاد تو آیا ہو گا
••••••••••
یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
•••••••••••
اک مرکز کی تلاش اک بھٹکتی خوشبو
کبھی منزل کبھی تمہیدِ سفر ہوتی ہے
……….