پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مفتی_صدرالدین_آزردہؔ کا یوم وفات 16؍جولائی 1868…

مفتی_صدرالدین_آزردہؔ کا یوم وفات
16؍جولائی 1868
مفتی صدر الدین آزردہؔ صاحب کے یومِ وفات پر منتخب اشعار
کاش مقبول ہو دعائے عدو
کیا کروں وہ بھی مستجاب نہیں
—
پلا ساقیا مئے خنک آب میں
کہ تھمتی نہیں توبہ مہتاب میں
—
نکلنا ہو دل سے دشوار کیوں
یہ اک آہ ہے اس کا پیکاں نہیں
—
اگر ہم نہ تھے غم اٹھانے کے قابل
تو کیوں ہوتے دنیا میں آنے کے قابل
—
شب جوش گریہ تھا مجھے یاد شراب میں
تھا غرق میں تصور آتش سے آب میں
—
اک بات پر بگڑے گئے نہ جو عمر بھر ملے
اس سے طریق صلح کے کیا صلح گر ملے
—
ہے مفت دل کی قیمت اگر اک نظر ملے
یہ وہ متاع ہے کہ نہ لیں مفت اگر ملے
—
یہ کہہ کے رخنہ ڈالئے ان کے حجاب میں
اچھے برے کا حال کھلے گا نقاب میں
—
کیا جانو جو اثر ہے دم شعلہ تاب میں
یہ وہ ہے برق آگ لگا دے نقاب میں
—
نالوں سے میرے کب تہ و بالا جہاں نہیں
کب آسماں زمین و زمیں آسماں نہیں
—
آنکھ اٹھائی نہیں وہ سامنے سو بار ہوئے
ہجر میں ایسے فرامش گر دیدار ہوئے
—
مجھ سا بھی کوئی عشق میں ہے بد گماں نہیں
کیا رشک دیکھ کر مجھے رنگ خزاں نہیں
……………………