مصنف اور ناشر کے لئے کتاب کے لکھے جانے سے اس کا بکنا زیادہ اہم ہے اور بکری کے راستے میں بڑی رکاوٹیں ہوتی ہے، سب سے بڑی رکاوٹ خدا کی وہ اسفل مخلوق ہے۔۔ جسے انگریزی میں browser اور اردو میں ورق گرداں یا مفت خواں کہتے ہیں۔۔ یہ شخص آپ کو کتابوں کی دوکان میں نظر آئے گا۔۔ یہ آپ کی کتاب کی شہرت کی سن کر ایک چور کی طرح دوکان میں داخل ہوتا ہے۔۔ کتاب تک پہنچتا ہے اور دیرینہ مشق کے طفیل کتاب کو کہیں سے چاٹتا ہے اور پینتالیس منٹ میں کتاب کے پار ہو جاتا پھر دوکاندار سے آنکھ بچا کر بغلی دورازے سے نکل جاتا ہے کہ اگلے روز کسی دوسری کتاب پر چھاپہ مارے۔۔ اگر مالک دکان اسے جاتا دیکھ کر اسے پوچھ بیٹھے کہ حضرت ! کون سی کتاب چاہیے تو کسی ایسی کتاب کا نام لے دیتا ہے جو چین تک نہ مل سکے، مثلآ،
" دیوار چین کے معمار کا فلسفہ حیات " :
عجیب بات ہے کہ یہ شخص چالیس روپے دے کر بڑے گوشت کے ایک دو کلو خرید لے گا لیکن یہی رقم کتاب پر خرچ کرتے ہوئے سو بار سوچے گا۔۔ اور آخر چوری یا مفت کو ترجیح دے گا۔۔
••••••
مصنف : groucho marx
کتاب : groucho and me
مترجم : کرنل محمد خان
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2955811471316033

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔