مشہور شاعِر جناب سیّد عبدالحمید عدمؔ صاحب کے یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت
بہت جھگڑتے ہو بے انتہا ستاتے ہو
نہ جانے پھر مجھے کیوں اتنا یاد آتے ہو
جدھر بھی دیکھوں تمھیں تُم دکھائی دیتے ہو
جدھر بھی جاؤ تمھی ساتھ ساتھ آتے ہو
تم اتنے سادہ طبیعت ہو اتنے سیدھے ہو
کہ شہد کی طرح سانسوں میں رچتے جاتے ہو
اگر تمھاری ضرورت کی شے نہیں ہوں میں
تو مجھ کو مرنے سے تم کس لیے ڈراتے ہو
عجیب روشنی سب جگ میں پھیل جاتی ہے
تم ایک پل کے لیے جب بھی مسکراتے ہو
اگر فریبی ہے جگ کا ہر آدمی تو عدمؔ
تُم اپنے بارے میں اندازہ کیا لگاتے ہو
سیّد عبدالحمید عدمؔ
از:-کُلّیاتِ عدمؔ ص ۸۱۹
اِنتِخاب
سفیدپوش

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔