پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مشکور حسین یاد کا یومِ پیدائش September 11, 1925 …

مشکور حسین یاد کا یومِ پیدائش
September 11, 1925

مشکور حسین یاد صاحب مرحوم اردو کے نامور انشائیہ نگار, مزاح نگار, نقاد, ادیب, شاعر اور ماہرتعلیم اور سب سے بڑھ کر لاجواب انسان تھے، وہ حصار( مشرقی پنجاب) میں 11 ستمبر 1925 ء کو پیدا ہوئے، لاہور کی ادبی محافل میں ہماری ملاقات یاد صاحب سے ہوتی رہتی بلکہ کئی دفعہ ہم انہیں ان کے گھر سے مشاعرہ کے لئے لینے بھی گئے ، 92 سال کی عمر میں بھی حسِ مزاح لاجواب تھی ۔ ایک بڑا سا کنگھا ہر پل ان کی جیب میں ہوتا جس سے اپنے بال سنوارتے رہتے اور راستے میں خوب باتیں کرتے ، اُن کا حافظہ بھی کمال کا تھا بہت پرانی یادیں وہ ہمیں سنایا کرتے تھے ۔ اکادمی ادبیات کے آفس میں ایک مشاعرہ ہو رہا تھا مشکور صاحب کی صدارت تھی جب اُن کی باری آئی تو لائیٹ چلی گئی اور ایمرجنسی لائیٹ بھی دستیاب نہ تھی ایسے میں فرمانے لگے بھائی ہم نے سب کی سنی اب ہم بھی سنائے بنا نہیں جائیں گے ایک چھوٹی سی ایمرجنسی لائیٹ منگوائی گئی جس کی روشنی میں یاد صاحب نے بمشکل اپنا کلام سنایا۔ یاد صاحب ایک شجرِ سایہ دار تھے جن کی محبتیں کمال کی تھیں ۔
وفات نومبر 11، 2017
ان کی وفات سے ایک عہد تمام ہوا ۔

The birthday of Grateful Hussain Yad
September 11, 1925

Makhar Hussain Yad Sahib was a renowned Urdu Inspector, Comedian, Critic, Adeeb, Poet and Educator and most brilliant human being. He was born on 11 September 1925 in Hisar (East Punjab), Lahore. In the literary concerts we used to meet Yad Sahib but many times we went to take him from his house for poetry, even at the age of 92 the sense of humor was amazing. A big comb in his pocket every moment. The one with whom he used to do his hair and talk well on the way, his romance was also wonderful. He used to tell us very old memories. A poetry was being held in the office of Academy of Literature. It was presided by Mr. Grateful when his turn came. So the light went off and the emergency light was not available. In such a way, he said, brother, we have listened to everyone, now we will not be able to make them hear. A small emergency light was asked in which Yad Sahib barely told his word. Yad Sahib There was a tree of shadow whose love was amazing.
Death of November 11, 2017
A promise was fulfilled by his death.

Translated