پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

مشتاق احمد یوسفی زرگزشت سے اقتباس یونانی دیو ما…


مشتاق احمد یوسفی

زرگزشت سے اقتباس
یونانی دیو مالا کی دیوی میڈوسا گارگن نے زمین کی کوکھ سے جنم لیا تھا ۔۔ اس کی زندگی کا واحد مقصد دیوتاؤں کو خوار و زبوں کرنا تھا ۔۔۔ کوئی آدم زاد اس کو قتل نہیں کر سکتا تھا ، اس لئے کہ جیسے ہی اس کے چہرے پر نظر پڑتی تھی آدمی پتھر کا ہوجاتا تھا ۔۔۔ آخرکار پرسی یس نامی ایک جوان شہ زور نے یہ ترکیب نکالی کہ اپنی جلا کی ہوئی ڈھال میں اس کا عکس دیکھ کر تلوار کے ایک ہی وار سے سر تن سے جدا کر دیا ۔۔۔۔
تو صاحبو ! یہ دنیا اس وقت تک دلوں کو پتھر میں تبدیل کرتی رہتی ہے جب تک انسان کسی آدرش یا عقیدے کی سپر میں عکس دیکھ کر اس کی شہ رگ نہ کاٹ ڈالے ۔۔۔۔۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2095617410668781