پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مزاح رنگ سُنا ہے ‘ قیسؔ تھا اندر سے میسـنا دِل ک…

مزاح رنگ

سُنا ہے ‘ قیسؔ تھا اندر سے میسـنا دِل کا
چُھپائے رکھتا تھا لیلیٰ سے ماجرا دِل کا

سُنا ہے ‘ تم کو نہایت پسند ہے قیمہ
کہوں تو پیش کروں مَیں شوارما دِل کا

رجسٹری نہ کرا دو ں حقِ بشیراں میں ؟
نگاہ و رُوح کا یُورپ ‘ یہ ایشیا دِل کا

بنٹیرنی کی طرح گُھس کے ‘ اے مِری دلبر !
تُو آ کے چُگ لے کسی وقت باجرا دِل کا

یہ تم نے ریٹ بڑھایا ہے اس کا لاکھوں میں
وگرنہ بیس رُوپے کا تھا لوتھڑا دِل کا

( عــزیــز فیــصــلؔ )


Comments

جواب دیں