مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا
شکیل بدایونی
مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا
ترا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا
وہ اگر برا نہ مانیں تو جہان رنگ و بو میں
میں سکون دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا
مجھے تجھ سے خاص نسبت میں رہین موج طوفاں
جنہیں زندگی تھی پیاری انہیں مل گیا کنارا
مجھے آ گیا یقیں سا کہ یہی ہے میری منزل
سر راہ جب کسی نے مجھے دفعتاً پکارا
یہ خنک خنک ہوائیں یہ جھکی جھکی گھٹائیں
وہ نظر بھی کیا نظر ہے جو سمجھ نہ لے اشارہ
میں بتاؤں فرق ناصح جو ہے مجھ میں اور تجھ میں
مری زندگی تلاطم تری زندگی کنارا
مجھے فخر ہے اسی پر یہ کرم بھی ہے مجھی پر
تری کم نگاہیاں بھی مجھے کیوں نہ ہوں گوارا
مجھے گفتگو سے بڑھ کر غم اذن گفتگو ہے
وہی بات پوچھتے ہیں جو نہ کہہ سکوں دوبارہ
کوئی اے شکیلؔ پوچھے یہ جنوں نہیں تو کیا ہے
کہ اسی کے ہو گئے ہم جو نہ ہو سکا ہمارا

مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا شکیل بدایونی مر…
Comments
16 responses to “مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا شکیل بدایونی مر…”
-
Wow sooooo amazing beautiful lovely
-
Bohat hee Aala
-
اللہ اللہ کیا کلام ہے ❤
-
Bahoot khoob
-
Wah bohat khoob,thanks
-
Wah wah
-
wah,Urdu ke khuda salam tj ko
-
Nostalgic
-
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ھوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میرا عزم اتنا بلند ھے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتش گل سے ھے کہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر تیرا کیا بھروسہ ھے چارہ گر
یہ تیری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے
وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ارے او شکیل کہاں ھے تو
تیرا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے -
Evergreen
-
بہت خوب
-
رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارہ
کبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارہ -
Boht khoub
-
خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
-
لاجواب
-
Khudariyon ne ser na jhukanay diya shakil hasrat se un k naqshay qadam dakhtay rahay
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔