پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مدینہ پہنچ کر سرعام کہیو صباکملی والے سے پیغام کہ…

مدینہ پہنچ کر سرعام کہیو
صباکملی والے سے پیغام کہیو

طبعیت اندھیروں سے اکتاگئی ہے
بہت دن سے ہے شام ہی شام کہیو

خزان بھی گزاری بہاریں بھی دیکھیں
ملاکوئی کروٹ نہ آرام کہیو

یہ اشعاران سے نہایت ادب سے
نگاہیں جھکاکر اوردل تھام کہیو

وہ خود ہی نہ دریافت فرمائیں جب تک
تخلص نہ ان سے مرانام کہیو

وہ پوچھیں کہ ہے کون کم بخت عاجز
تیلہاڑے کا ہے ایک بدنام کہیو

زمانے سے روتاسسکتاپھرے ہے
کبھی چین لے ہے نہ آرام کہیو

۔۔کلیم عاجز