مختصرکہانی: دَمَہ کا حملہمصنف: ایٹگر کیریٹمترجم: …

مختصرکہانی: دَمَہ کا حملہ
مصنف: ایٹگر کیریٹ
مترجم: محمدجمیل اختر
جب آپ کو دَمَہ کا اٹیک ہوتا ہے تو آپ سانس نہیں لے سکتے اوربہت مشکل سے بات کرتے ہیں۔ حتٰی کہ ایک جملہ ترتیب دینے کے لیے آپ کے پھیپھڑوں میں موجود ہوا ناکافی ہوتی ہے۔زیادہ سے زیادہ تین یا چھ لفظوں کی ہوا۔۔۔اورایسے میں آپ کو لفظوں کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔آپ کے دماغ میں ہلچل سی مچ جاتی ہے اور آپ اہم ترین لفظوں کا انتخاب کرنے کا سوچتے ہیں۔
صحت مند لوگوں کے ذہن میں تو جو بھی کچھ آتا ہے باہر پھینک دیتے ہیں جیسے کوئی بنا سوچے سمجھے کوڑا کرکٹ پھینک دیتا ہے لیکن جب دَمہ کا مریض کہتا ہے
”مجھے تم سے محبت ہے“ یا یوں کہ ”مجھے پاگل پن کی حد تک تم سے محبت ہے“تویہ بات بہت مختلف ہے، اِس میں ایک لفظ کا فرق ہے۔
اور ایک لفظ بعض اوقات بہت بڑافرق ہوتا ہے کیوں کہ یہ ایک لفظ ”رکو“،
”اِن ہیلر“ حتٰی کہ یہ لفظ ”ایمبولینس“ بھی ہوسکتا تھا۔۔۔
ختم شُد


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2496787093885142