پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محشرؔ بدایُونی مَیں خائف سرکشوں سے گر نہیں ہُوں ک…

محشرؔ بدایُونی

مَیں خائف سرکشوں سے گر نہیں ہُوں
کوئی تلوار تو سر پر نہیں ہُوں

تم اہلِ مہر و محضر ہو، تو مَیں بھی!
قلم رکھتا ہُوں، بے جوہر نہیں ہُوں

مِلا بھی ہے گھنا سایہ، تو تھک کر
مَیں بیٹھا سائے میں پَل بھر نہیں ہُوں

گِلے اِک ناؤ سے، کیا کیا ہیں تُم کو
سَرِ دریا ہُوں، خُشکی پر نہیں ہُوں

یہ رنگ آگے بھی صدیوں تک ہے گُلنار
مَیں کوئی موسَمی منظر نہیں ہُوں

محشرؔ بدایُونی