محترم احمد ندیم قاسمی صاحب کی محبت میں محترمہ نوشی گیلانی کی ایک نظم
ہم زندہ ہیں
ہم عہدِ ندیم میں زندە ہیں
ہمیں عہدِ ندیم کی نسبت سے
پہچان ملی٬ کردار مِلا
وہ جو حَرف جُھلستے جاتے تھے
انہیں دشت بھی سایہ دار مِِلا
وہ جو لفظ وفا سے خالی تھے انہیں معنی کا پندار مِلا
وہ جو شعر کا پھیکا آنچل تھا
اُسے رنگ بھی خوشبودار مِلا
وہ جو لب پر قرض سخن کا تھا
اُسے اِزنِ سخن ہر بار مِلا
ہم عہدِ ندیم کے ساۓ میں تابندہ ہیں
ہم عہدِ ندیم میں زندہ ہیں
ہم زندہ ہیں
(نوشی گیلانی صاحبہ اور جناب احمد ندیم قاسمی کی ایک یاد گار تصویر)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔