محترم احباب میرا انگریزی سے اردو ترجمہ کردہ ترکی ناول "تختِ عثمانی” جمہوری پبلیکیشنز, لاہور سے شائع ہو گیا ہے۔
سلطنتِ عثمانیہ کے متعلق جو تأثر عوام کے ذہنوں میں پایا جاتا ہے وہ بالعموم ان ٹی وی ڈراموں سے اخذ کردہ ہے جو گزشتہ چند برس میں ہمارے ہاں شدید مقبول ہوئے۔ ہم برصغیر کے لوگ یوں بھی فلموں اور ڈراموں سے اپنی زندگی کا خاکہ اور سوچ کا انداز بنانے کے عادی ہیں ۔ یہ ناول جو دراصل ترک سلطان احمد سوم کے عہد کی حقیقی تصویر ہے، قاری کے سامنے جو تصویر لے کر آتا ہے وہ سکرین پر پیش کی گئی جذباتی بل کہ ہیجانی کہانیوں سے یک سر مختلف ہے۔ سلطان احمد کا یہ دور عہدِ گُلِ لالہ (Tulip Era) کے نام سے موسوم ہے۔ اس ناول سے قاری کو سلاطین عثمانیہ کی زندگی، مزاج اور طرزِ حکومت کو دیکھنے اور سمجھنےاور تاریخ کا تجزیہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ قاری مسلم سلطنت کا یورپ کےساتھ موازنہ بھی کر سکے گا۔
پڑھنے کے خواہش مند قارئین خریداری کے لیے جمہوری پبلیکیشنز سے درجِ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
03334463121
042 36314140
Jumhoori Publications
Muhammad Fahad
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3835164653380706

Comments
5 responses to “محترم احباب میرا انگریزی سے اردو ترجمہ کردہ ترکی ناول "تختِ عثمانی” جمہوری پبلیک…”
Congratulations ❤️❤️❤️
بہت بہت مبارکباد ۔ ابھی تک Grapes of Wrath کے ترجمہ کے سحر میں ہوں ابھی پبلشرز صاحبان سے رابطہ کرتا ہوں
بہت ہی شاندار تحریر ہے لاجواب
اسلا م علیکم۔۔۔۔ضرور۔انشاءاللہ۔۔۔اپ کا تو مجھ پر احسان ہے الیکس ہیلے کاروٹس اپ نے ترجمہ کیا ۔میں نے پڑھا ۔حظ اٹھایا ۔۔۔اسی طرح میلکم ایکس کاتر جمہ اپ کی وساطت سے پڑھا ۔۔۔بعینہ شاہد حمید نے مجھے وار اینڈ پیس کا ترجمہ کر کے ذندگی کے خوبصورت ترین تجربے سے بہرہ مند کیا ۔۔۔اللہ تعالیٰ اپ کے کام میں برکت ڈالے امین
آپکے پہلے تراجم کے بعد نئی کتاب کا انتظار تھا. آج آرڈر کر ديا ہے