محبت کے سفر میں بے رخی سے چوٹ لگتی ہے جسے ہم پیا…
محبت کے سفر میں بے رخی سے چوٹ لگتی ہے
جسے ہم پیار کرتے ہیں اسی سے چوٹ لگتی ہے
ضرورت سے زیادہ گفتگو اچھی نہیں لگتی
ضرورت سے زیادہ خامشی سے چوٹ لگتی ہے
مجھے بے خواب راتوں سے کوئی شکوہ نہیں پھر بھی
اندھیرا ڈستا ہے اور چاندنی سے چوٹ لگتی ہے
شکستہ اور سُونی کھڑکیاں آوازے کستی ہیں
گزرتا ہوں میں جب اس کی گلی سے چوٹ لگتی ہے
… More