محبت کا گیت (Liebeslied)
جرمن شاعر گوئٹے کی ایک نظم
میں ہرن ہوں تم شرمیلی ہرنی
میں ہوں اک پیڑ پنچھی تم
برف میں ہوں تو تم آفتاب
دن ہو تم تو میں ایک خواب
میں سوؤں تو ہر شب نکل کر میرے دہن سے
ہے اڑتا تمہاری طرف ایک طائر سنہری
جس کی آواز میٹھی، رنگین پر ہیں
گنگناتا تمہارے لیے محبت کا گیت
گنگناتا تمہارے لیے وہ میرا ہی گیت
(جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2773960549501127

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔