پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا سوال یہ ہے کہ …

مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا
سوال یہ ہے کہ ”اب“ اور ”ابھی“ کا کیا ہوگا

کسی کو مجھ سے محبت نہیں، نہ ہو لیکن
جو میری ذات میں ہے اس کمی کا کیا ہوگا

ترے حساب میں زندہ رہوں یہ ناممکن
مرے نصیب کی آسودگی کا کیا ہوگا

میں اس کو دیکھتا رہتا ہوں اور سوچتا ہوں
تمام عمر کی وابستگی کا کیا ہوگا

… More