مجھے تم سے محبت ہے
مرے آرام کی خاطر
زمیں تیار کر رکھنا
کہ جب تک تھک نہیں جاتا
تمھیں چاہوں گا میں تب تک
تمھاری صبح، سنگیتوں کا میوہ ہے
یہ شام اک زرد سونا ہے
تم ایسی باد پیہم ہو
جو میرے سامنے انگور کے اشکوں میں عریاں ہے
(ان اشکوں میں حلاوت ہے)
مجھے تم سے محبت ہے
**
شاعر: محمود درویش (فلسطین)
عربی سے اردو ترجمہ : نجمہ ثاقب
