لاہور: ڈیلیوری بوائے ق۔ت۔ل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ اسے عشق کا خمار چڑھا …


لاہور: ڈیلیوری بوائے ق۔ت۔ل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔۔۔۔۔۔
اسے عشق کا خمار چڑھا ہوا تھا اور اسکے دماغ کو چڑھی گرمی نے اسے مروا دیا ۔۔۔۔۔ ملزمہ کا ابتدائی بیان
تمہیں دیکھے اور ملے بغیر نہیں رہ سکتی ، جلدی سے آجاؤ ، آج کوئی نہیں ہے : کال ریکارڈنگ
آپکو بتائیں کہ 2023 میںلاہور میں ایک ڈیلیوری بوائے کے ق۔ت۔ل کیس کا فیصلہ لاہور کی سیشن عدالت نے سنا دیا ہے جس میں مرکزی ملزم فرحان اور اسکی بیوی آمنہ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ واقعہ یہ تھا کہ آمنہ المشہور مانو اپنے شوہر کے ساتھ سسرال میں زندگی گزار رہی تھی اسکا شوہر جاب کرتا گھر میں وہ اپنی ساس سسر اور نند کے ساتھ ہوتی انہی دنوں اس کے آرڈر کرنے پر رئیس نامی ایک ڈیلیوری بوائے سامان دینے آتا ۔ یہ ڈیلیوری بوائے جب دو چار چکر لگا چکا تو مانو اسکے ساتھ ہنس ہنس کر باتیں کرنے لگی ، یوں انکے تعلقات بن گئے یہ تعلقات چلتے رہے پھر آمنہ کے شوہر فرحان کا ان تعلقات کا علم ہوا تو اس نے بیوی کے ساتھ ملکر ایک منصوبہ بنایا ، آمنہ نے رئیس کو ملاقات کے بہانے رات گئے گھر بلایا ، جہاں فرحان نے ڈنڈے مار کر اسے ق۔ت۔ل کیا اور پھر دونوں میاں بیوی نے رئیس کی لا۔ش رات کے اندھیرے میں کہیں دور جاکر پھینک دی اور اس پر پٹرول چھڑک کر حوالہ آتش کردیا ۔۔۔ بعد میں پولیس نے فرحان آمنہ اور ایک دیگر شخص کو حراست میں لیا تھا تفتیش کے دوران دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا ، پولیس کی بہترین تفتیش ، وکلاء کی زبردست وکالت دلائل اور تمام ثبوت و شواہد کی روشنی میں چند روز قبل عدالت نے دونوں میاں بیوی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔۔۔۔




Source