اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

مجموعہ کلام "عید” از "شہزادقیس” میں شامل اشعار ……


مجموعہ کلام "عید” از "شہزادقیس” میں شامل اشعار
…..
بہارِ عید بھی اَپنے لیے بہار نہیں
اِس عید پر تو کسی کا بھی اِنتظار نہیں
——-
وُہ آج عید مبارَک کو ایک لحظہ رُکے
پھر اُس کے بعد کہا رَسم ہے یہ پیار نہیں
—————–
مرے عزیزو ! یہ سرگوشی چاند رات کی ہے
کہ آج شب کوئی دُشمن کو بھی خفا نہ کرے
———–
نجانے چاندنی میں کون کون دیکھے اُسے
کوئی تو روکو کہ یوں چاند کو تکا نہ کرے
————–
خوشی ہے عید کی یا اَپنے حُسن کا ہے غرور
وُہ چل رہے ہیں بہت خوش خرام عید کے دِن
——–
سسکیاں ہجر گَزیدوں کی سِوا ہوتی گئیں
جانے کس دَرد کی ہوتا ہے دَوا عید کا چاند
———
چاند کو دیکھ کے اِک چاند بہت یاد آیا
اَب کے آنکھوں میں نہیں دِل میں چبھا عید کا چاند
——–
نیم بسمل ہیں اِسی شہر میں ایسے بھی قیس
جن کے مر جانے کی کرتا ہے دُعا عید کا چاند
——–
بہارِ عید بھی اَپنے لیے بہار نہیں
اِس عید پر تو کسی کا بھی اِنتظار نہیں