منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

"متحدمحاذ” ایک شیر اَور گَدھا شِکار کَرنے گئے اُن…


"متحدمحاذ”
ایک شیر اَور گَدھا شِکار کَرنے گئے اُنھوں نے کئی جانوَر مارے آخِر شِکار تَقسِیم کَرنے بیٹھے۔ شیر نے ڈھیریاں بنائیں اَور کہا یہ ڈھیری تَو جَنگل کا بادشاہ ہونے کی حیثیت سے میری ہے۔ اَور یہ دُوسری اِس

لئے میری ہے کہ شِکار میں برابر کا حِصّے دار ہُوں۔اب رہی یہ تِیسری ڈھیری کِسی میں ہِمَّت ہے تَو اُٹھا لے ہے ہِمَّت؟
ہر مُتحد محاذ میں عمُوماً ایک شیر اَور باقی گَدھے ہوتے ہیں۔تَقسیم شِکار کی ہو یا ٹِکٹوں کی اِس میں شیر کا حِصہ خاص ہوتا ہے۔اِس پر کوئ اِعتراض کَرتا ہے تَو گَدھا ہے۔

مُقتَبَس اُردُو کی آخری کِتاب از ابنِ انشاء