ماہ و سال
اُسی روِش پہ ہے قائم مزاجِ دیدہؑ و دل
لہو میں اب بھی تڑپتی ہیں بجلیاں کہ نہیں
زمیں پہ اب بھی اُترتا ہے آسماں کہ نہیں ؟
کسی کی جیب و گریباں کی آزمائش میں
کبھی خود اپنی قبا کا خیال آتا ہے
ذرا سا وسوسہؑ ماہ و سال آتا ہے؟
کبھی یہ بات بھی سوچی کہ منتظر آنکھیں
غبارِ راہ گزر میں اُجڑ گئی ہوں گی
نظر سے ٹوٹ چکے ہوں گے خواب کے رشتے
وہ ماہتاب سی نیندیں بچھڑ چکی ہوں گی
نیازِ خواجگیؑ و شانِ سروری کیا ہے
شعارِ مُشفقی و طرزِ دلبری کیا ہے
یہ بے رُخی، یہ اَدائے ستم بھی پوچھیں گے
ہماری عُمر کے ہو لو تو ہم بھی پوچھیں گے
مصطفیٰ زیدی
(کوہِ ندا)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔