ماں ہونا رات ایک بجے، تین بجے اور پھر صبح چھ بجے جاگنا ہے تاکہ آپ اپنے بچے کو دودھ پلا سکیں اور وہ دوبارہ سکون سے سو سکے۔
ماں ہونا بستر کے بالکل کونے پر لیٹنا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اور خود کو ایک انتہائی تکلیف دہ پوزیشن میں تھامے رکھنا ہے تاکہ آپ کی ذرا سی حرکت سے بھی بچے کی نیند خراب نہ ہو۔
ماں ہونا بچے کی بیماری کی صورت میں تمام رات جاگ کر گزارنا ہے۔
ماں ہونا صبح چھ بجے اپنے دن کا آغاز کرنا ہے، چاہے آپ کی نیند پوری ہوئی ہو یا نہیں۔
ماں ہونا دنیا کے مشکل ترین اور تھکا دینے والے کاموں میں سے ایک ہے… لیکن یہ دنیا کا سب سے زیادہ پُرسکون اور اطمینان بخش احساس بھی ہے، جب آپ اپنے بچے کو اپنی آنکھوں کے سامنے صحت مند، محفوظ اور خوش و خرم پروان چڑھتے ہوئے دیکھتی ہیں۔
منتخب
Source