پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

“لکھنے والا اپنے ملک اور اپنے طبقے کا جذباتی ترجما…

“لکھنے والا اپنے ملک اور اپنے طبقے کا جذباتی ترجمان ہوتا ہے۔ وہ ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کا دل ہوتا ہے۔ وہ اپنے زمانے کی آواز ہوتا ہے۔ اسے جتنا ممکن ہو سکے جاننا چاہیے۔ وہ ماضی سے جتنا زیادہ واقف ہو گا اتنا ہی اچھا ہے۔ وہ اپنے زمانے کو سمجھ سکے گا اور ہمارے زمانے کے عالمگیر انقلابی انداز کو اور اس کے کاموں کی گیرائی کو اتنی ہی زیادہ گہرائی اور مضبوطی کے ساتھ سمجھ سکے گا۔ عوام کی تاریخ جاننا صرف ضروری نہیں بلکہ لازمی ہے۔ یہ جاننا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ سماجی اور سیاسی مسائل کے بارے میں عوام کیا سوچتے ہیں۔ (پوسٹ سینڈر: یہاں لفظ ‘عوام‘ خصوصی طور پر قابل توجہ ہے کیونکہ تاریخ بیشتر بادشاہوں اور جرنلیوں کے گرد ہی گھومتی ہے، عوام کا ذکر سرسری کیا جاتا ہے)۔ نسلیات اور کلچر کی تاریخ کے عالم بتاتے ہیں کہ عوام کا انداز فکر کہانیوں، داستانوں، کہاوتوں اور ضرب المثلوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور یہ بالکل سچ ہے کہ ضرب الامثال اور کہاوتیں بڑی مکمل اور دل نشین شکل میں ہمیں بتاتی ہیں کہ عوام کیا سوچتے ہیں۔

مختصر یہ کہ محنت کش عوام کی زندگی کے کُل سماجی اور تاریخی تجربے کو ضرب الامثال اور کہاوتیں بےنظیر اختیار کے ساتھ پیش کرتی ہیں اور لکھنے والے کے لیے ان چیزوں سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ان سے وہ یہ سیکھے گا کہ کچھ لفظوں کو تو اس طرح بھینچ لینا چاہیے جس طرح مُٹھی میں انگلیاں بھینچ لی جاتی ہیں اور کچھ لفظوں کو کھولنا چاہیے کیونکہ دوسروں نے ان کوزوں میں دریا بند کیا ہے ۔۔۔۔ ان لفظوں کو کھولنا چاہیے تاکہ ان میں سے وہ مُردہ چیزیں باہر نکل سکیں جو ان میں چُھپی ہوئی ہیں اور جو ہمارے زمانے کے کاموں کی دشمن ہیں۔ اس قسم کے زندہ خیالات نے مجھے سوچنا اور لکھنا سکھایا۔ اس قسم کے خیالات دربانوں، کلرکوں اور غربت زدہ لوگوں کے خیالات مجھے کتابوں میں ملے جہاں وہ دوسرے الفاظ میں ملبوس تھے۔ اس طرح زندگی اور ادب کے حقائق نے ایک دوسرے کی تکمیل کی۔

مکیسم گورکی

بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2147024378861417