پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

“لوگ کہتے ہیں محبت میں چاند توڑ لاؤں گا… اُس نے ک…

❤️ “لوگ کہتے ہیں محبت میں چاند توڑ لاؤں گا… اُس نے کچھ نہیں کہا، بس ایک دن ہتھوڑی اٹھائی اور پہاڑ توڑنا شروع کر دیا…” ❤️

ہم سب نے کبھی نہ کبھی محبت کے بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، چاند، ستارے، دنیا… سب کچھ لانے کے وعدے، لیکن سچ یہ ہے کہ محبت کی اصل قیمت الفاظ میں نہیں بلکہ وقت، صبر اور درد میں ادا ہوتی ہے۔ اور ایک آدمی تھا جس نے یہ قیمت پوری ادا کی۔ اُس کا نام دَشرتھ مانجھی تھا، ایک عام سا مزدور، نہ تعلیم، نہ وسائل، نہ کوئی سہارا، بس ایک چیز تھی اُس کے پاس—محبت… اور وہ بھی ایسی جو دکھ سے بھری ہوئی تھی۔

اُس کی بیوی ہر روز کھانا لے کر اُس کے پاس آتی تھی، ایک پہاڑ عبور کر کے، وہی پہاڑ جو گاؤں اور ہسپتال کے درمیان کھڑا تھا۔ ایک دن راستہ اُس پر بھاری پڑ گیا، پاؤں پھسلا اور وہ گر گئی۔ ہسپتال دور تھا، وقت کم تھا، اور وہ راستے میں ہی دنیا چھوڑ گئی۔ اُس دن صرف ایک عورت نہیں مری تھی، ایک آدمی کے اندر سب کچھ مر گیا تھا۔

اگلی صبح وہ پہاڑ کے سامنے کھڑا تھا، ہاتھ میں ہتھوڑی اور آنکھوں میں خاموش آگ۔ لوگوں نے پوچھا کیا کرنے آئے ہو؟ اُس نے آہستہ سے کہا، “راستہ…” لوگ ہنسے، کسی نے اُسے پاگل کہا، کسی نے ترس کھایا، لیکن وہ کسی کی نہیں سنتا تھا۔ وہ روز آتا، پتھر توڑتا، دھوپ میں، بارش میں، سردی میں، وقت گزرتا گیا، دن، مہینے، سال… لوگوں کی ہنسی ختم ہو گئی، مگر اُس کا کام نہیں رکا۔

بائیس سال… ایک انسان، اکیلا، ایک پہاڑ کے سامنے کھڑا رہا، ہر ضرب کے ساتھ اپنا دکھ نکالتا رہا۔ اور پھر ایک دن وہ پہاڑ جو کبھی دیوار تھا، راستہ بن گیا۔ 110 میٹر لمبا، 9 میٹر چوڑا راستہ، جس نے گاؤں کو ہسپتال سے جوڑ دیا، جو فاصلہ پہلے 55 کلومیٹر تھا، وہ 15 رہ گیا۔

جو لوگ کبھی اُس پر ہنستے تھے، آج اُس کے سامنے سر جھکاتے ہیں، اُسے “ماؤنٹین مین” کہتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ پہاڑ نہیں توڑ رہا تھا، وہ اُس دن کو توڑ رہا تھا جب وہ اپنی بیوی کو بچا نہ سکا، وہ اُس بےبسی کو ختم کر رہا تھا جو اُس کی محبت سے بڑی ہو گئی تھی۔

ہم کہتے ہیں “محبت میں سب کچھ کر سکتے ہیں” لیکن جب وقت آتا ہے تو ہم رک جاتے ہیں، وہ نہیں رکا، کیونکہ اُس کے لیے محبت کوئی جملہ نہیں تھی، ایک عہد تھا۔ اور شاید یہی سبق ہے کہ محبت چیخ کر نہیں بتاتی کہ وہ کتنی گہری ہے، وہ خاموشی سے سالوں تک پتھر توڑتی رہتی ہے۔

آپ پہاڑ نہیں توڑ سکتے تو کوئی بات نہیں، کسی کے لیے آسانی پیدا کر دیں، کسی کے لیے راستہ بنا دیں، کسی کے لیے وقت نکال لیں، کیونکہ ہر محبت کو تاریخ نہیں بننا ہوتا، کبھی کبھی کسی کی زندگی آسان بنا دینا ہی سب سے بڑی محبت ہوتی ہے ❤️

©️~Intikhaab-E-Sukhan~