پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لوگ تو لوگ تھے جی بھر کے خسارا کرتے کم سے کم تم تو…

لوگ تو لوگ تھے جی بھر کے خسارا کرتے
کم سے کم تم تو نہ نقصان ہمارا کرتے

کر تو لینا تھا تیرے ساتھ گزارا لیکن
اب تیرے ساتھ بھی کرتے تو گزارا کرتے

کیسا الزام سر موج بلا خیز کہ ہم
ہو گئے غرق کناروں سے کنارا کرتے

کر لیا تھا تو توقع نہیں رکھتے ہم سے
عشق تھا قرض نہیں تھا کہ اتارا کرتے

ایک بس ہم ہی میسر تھے ہمیں گرتے سمے
خود کو اب آسرا دیتے کہ سہارا کرتے

(ظہیر مشتاق رانا)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی