لطیفہ مشہور ہے کہ کہیں پر تین پادری آپس میں الجھ رہے تھے کہ گھوڑے کے منھ میں کتن…
لطیفہ مشہور ہے کہ کہیں پر تین پادری آپس میں الجھ رہے تھے کہ گھوڑے کے منھ میں کتنے دانت ہوتے ہیں.
کوئی کہتا کہ چھتیس تو دوسرا بتیس پر اڑا ہوا تھا جبکہ تیسرا چالیس دانت ثابت کرنے پر تلا ہوا تھا.
ہر ایک مقدس کتابوں کے حوالے دے دے کر یہ ثابت کرنے پر مصر تھا کہ اس کا عقیدہ اور دعوی ہی صحیح اور حتمی ہے.
ایک نوجوان نے جب بحث سنی تو ازراہ مشورہ کہہ دیا کہ گھوڑے کا منھ کھول کر دانت گن لیں.
یہ سن کر تینوں آگ بگولا ہوگۓ اور کہنے لگے:
"ہرگز نہیں. تو کیا چاہتا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی کتابیں چھوڑ کر تیرا بتایا ہوا طریقہ اختیار کرلیں!
جس کی تعلیم ہمارے اقابر نے ہرگز نہیں دی۔
Source