قیاس و یاس کی حد سے نکل کر
چلی جاؤں کہیں چہرہ بدل کر
اُڑے گی راکھ پھر میری ہوا میں
سُبک رفتار ہوجاؤں گی جل کر
میں سورج کے تعاقب میں رہوں گی
طلوعِ صبح ہو جاؤں گی ڈھل کر
طلسمِ مہر و مہ کو توڑ ڈالے
زمیں اپنی حرارت سے پگھل کر
ابھی پہلا قدم طے کر رہی ہوں
دوبارہ گر پڑی تھی میں سنبھل کر
رہیں پھولوں بھرے رستے سلامت
سفر کاٹوں گی انگاروں پہ چل کر
مرے عطّار نے خوشبو بنائی
بہت معصوم پھولوں کو مسل کر
(یاسمین حمید)
المرسل:-:
ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔