قِسمت سے بھی کچھ سِوا دیا ھے بارش نے ھمیں مِلا دیا…


قِسمت سے بھی کچھ سِوا دیا ھے
بارش نے ھمیں مِلا دیا ھے

دیکھی ھے میری اُداسی اُس نے
اور دیکھ کے مُسکرا دیا ھے

اب تو مجھے صبر آ گیا تھا
یہ کِس نے مجھے رُلا دیا ھے؟؟

وہ چاھے تو راستہ بدل لے
میں نے تو دِیا جلا دیا ھے

اُس رونقِ بزم نے تو میری
تنہائی کو بھی سَجا دیا ھے۔

"پروین شاکر”


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house