قُدرَتُ اللّٰہ شَہاب نے کالِج کی طالِبعِلمی کے زَم…
قُدرَتُ اللّٰہ شَہاب نے کالِج کی طالِبعِلمی کے زَمانے میں شیلے کی اوڈ ٹو دا ویسٹ وِنڈ اور برائیڈَل سونگ کے مَنظُوم اُردُو تَرجُمے کِئے تھے جو اُن کی آپ بیتی شَہاب نامہ میں موجُود ہیں ۔ یہ مَنظُوم اُردُو تَراجُم پڑھنے کے ساتھ ہی یہ خَیال دِل کو لَگا کہ ایسا ہی کوئی کام ہم بھی کر دیکھیں ۔ تب مولوی تَمیزُالّدین صاحب نے ایف اے ہی کِیا تھا ۔ پِھر بعد میں یہ بھی عِلم میں آیا کہ شانُ الحَق حَقی صاحب نے اینٹونی اور قلوپطرہ کا مَنظُوم اُردُو تَرجُمہ کر ڈالا ہے تو مولوی صاحب نے پوپ کی نظم دا ریپ آو دا لاک کو تَختہءِ مَشق بَنانے لا سوچا ۔
مولوی صاحب کی قلمی حِماقَتیں دَرگُزَر کریں ۔
‘Tis but their sylphs , the wise celestials know.
Though Honour is the word with men below.
ہیں فَقَط پرِیاں یہ اُن کی جو کہ ہیں دانائے راز ۔
لفظ ” حُرمَت ” مِلک ہے اُن کی کہ جو ہیں خاک باز۔
Some nymphs there are , too conscious of their face ,
کُچھ حَسینائیں محو ہر دم ہیں فِکرِ حُسن میں ۔
These swell their prospects and exalt their pride ,
When offers are disdained , and love denied ;
یہ دِکھا کے سبز باغ ، چمکاویں اِنکے ناز کو ۔
جب یہ ٹُھکراویں کِسی کے دَستِ عِشق اَنداز کو ۔
Then gay ideas crowd the vacant brain ,
While peers and dukes , and all their sweeping train ,
پِھر خَیالاتِ حَسیں آوے ہیں خالی ذہن میں ۔
نَوّابیں ، خَدّام و خِلعَت ہاء کے خالی ذہن میں ۔
And garters , stars and coronets appear ,
And in soft sounds , Your Grace salutes their ear .
اُن کو خواب آوے ہیں خِلعَت ، تاج و گوہَرِ یاب کے ۔
اے حَسینہ کی صَدا آوے ہے گوشِ آپ کے ۔
Of these am I who thy protection claim
A watchful sprite , and Ariel is my name
میں اِنہی میں سے ہُوں ، اور یہ کہ مُحافِظ ہُوں تِری ۔
ایرئیل ہے نام اور ہر دم مُحافِظ ہُوں تِری ۔
Now awful beauty puts on all its arms ;
The fair each moment rises in her charms ,
اُف غَضَبناکی حُسن کی اور بھی بڑھنے لَگی ۔
ہر تَجَلّی آگ سی عُشّاق پر پڑنے لَگی ۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2104352656461923