پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قلب کو دے تو دے خوشی آرام رُوح کو درد ہی جگاتا ہے …

قلب کو دے تو دے خوشی آرام
رُوح کو درد ہی جگاتا ہے

عزم اِتنے ہُوئے ہیں فسخ، کہ اب
دِل اِرادے سے کانپ جاتا ہے

دِل کے آئینہ میں مِرے کوئی
زُلفیں بیٹھا ہُوا بناتا ہے

کُچھ دِنوں سے تو ، اب بہت مجھ کو
اپنی حالت پہ رحم آتا ہے
.
جوش ملیح آبادی