قاتل۔۔۔!! ماسکو کی عدالت میں اپنی بیوی کے قاتل م…

قاتل۔۔۔!!

ماسکو کی عدالت میں اپنی بیوی کے قاتل مولوف نامی طالب علم نے یہ الفاظ کہے :

" وہ مر چکی، وہ شہید ہے۔۔ شاید وہ اس وقت جنت کی مقدس فضا میں سانس لے رہی ہوگئی۔۔ لیکن میری زندگی اس دنیا میں جرم و ندامت کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے۔۔ مجھے سرزنش کی ضرورت نہیں جبکہ میں خود اپنے کئے کی سزا بھگت رہا ہوں۔۔ میں اب بھی پہلے کی طرح خوبصورت سیب کھا سکتا ہوں۔۔ لیکن اب ان میں میرے لئے وہ پہلی سی مٹھاس باقی نہیں رہی۔۔ دنیا کی کوئی چیز دلچسپ نظر نہیں آتی۔۔ مجھے اب سزا دینے سے کیا فائدہ۔۔؟

•••••
حوالہ : گورکی کی ڈائری
مترجم : حسن عباس
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2885971384966709