اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

فوکو ریڈر (مشل فوکو کے منتخب مضامین) اردوترجمہ…

فوکو ریڈر
(مشل فوکو کے منتخب مضامین)
اردوترجمہ: ملک محمد اکبر علی
پبلیشر: عکس پبلی کیشنز، بُک سٹریٹ، داتا دربار مارکیٹ، لاہور
کتاب کی خریداری کے لیے رابطہ کریں:
محمد فہد 03004827500، 04237300584

یہ کتاب 1984ء میں انگریزی میں شائع ہونے والی کتاب The Foucault reader کا اردو ترجمہ ہے۔ انگریزی ورژن میں فرانسیسی فلسفی مِشل فوکو (Michel Foucault) کے اُس وقت شائع اور غیرشائع شدہ مختلف مصنوعات کے مضامین کا ایسا انتخاب کیا گیا ہے جو فوکو کے بیشتر کام کا احاطہ کرتے ہیں۔ جسے پروفیسر پال روبیناؤ (Paul Rabinow) نے منتخب اور انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ پروفیسر پال، فوکو پر ایک اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں۔ جو ان کے ترجمہ اور انتخاب کے اعلیٰ معیار کو تسلیم کرنے کے لیے کافی ہے۔ ملک محمد اکبر علی (طابعلم، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان) نے اسی انگریزی ترجمہ کو اردو قالب دیا ہے۔

فرانسیسی فلسفی مشل فوکو (Michel Foucault) اکتوبر 15، 1926ء کو فرانس کے شہر Poitiers میں پیدا ہوئے۔ اور Aids کی بیماری کے سبب 25 جون 1984ء کو انتقال کرگئے۔ فلسفہ، تاریخ، معاشرتی نظریہ ساز اور ادبی نقاد کی حیثیت سے شہرت پائی۔ مشہور کتابوں میں کچھ یہ ہیں۔

(1) Madness and Civilization: A History of Insanity in the Age of Reason
(2) The Order of Things: An Archaeology of the Human Sciences
(3) The Birth of the Clinic: An Archaeology of Medical Perception
(4) Discipline and Punish: The Birth of the Prison
(5) History of Sexuality – Four volumes

مشل فوکو (Michel Foucault) سے اردو دان طبقہ صرف تعارف کی حد تک ہی واقف ہیں۔ میری نظر سے یہ پہلی ایسی کتاب گزری ہے جس میں اردو ترجمہ کی صورت میں فوکو کی اپنی تحریریں موجود ہیں۔ اس کتاب میں فوکو کے مختلف موضوعات پر مضامین موجود ہیں۔ ان مضامین کے ذریعے جہاں فوکو کے اپنے فلسفے، نظریات و خیالات سے واقفیت ہوگی۔ ساتھ ہی اردو دان طبقۂ فکر و ادب میں علم و آگاہی اور سوچ کے نئے در وا ہوں گے۔
اس اردو ترجمہ کی زبان مترجم نےعام فہم رکھی ہے۔ اور حوالہ جات بھی شامل کیے ہیں، جو اکثر تراجم میں کم ہی نظر آتے ہیں۔ اس کتاب کی فہرست ساتھ پوسٹ کی گئی ہے۔

یہ کتاب 429 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس کی قیمت 1000 روپے ہے۔ جس کی بہترین طباعت کے لیے ناشر محمد فہد مبارک باد کے مستخق ہیں۔

اس کتاب کے مترجم ملک محمد اکبر علی سے اس لنک کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

https://www.facebook.com/people/Akbar-Ali/100007986645688

نوٹ:

مشل فوکو پر ایک مختصر تعارفی مضمون اس گروپ میں پہلے پوسٹ کیا گیا تھا یہاں اس کا لنک دیا جارہا ہے۔ جسے پڑھ کر فوکو کی زندگی اور اس کے کام کا مختصر احوال سے واقفیت حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://www.facebook.com/groups/AAKUT/permalink/2064578610439328/

— with Muhammad Fahad.




بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2310678049162715