پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فریدہ غزل گاتے ھُوئے راگ کی بڑھت کمال خوبی سے کرتی…

فریدہ غزل گاتے ھُوئے راگ کی بڑھت کمال خوبی سے کرتی ھیں۔ اُنہیں تال پر مکمل عبور حاصل ھے اور مدھ لَے میں بے باکی سے بول کہنا اُنہی کا خاصہ ھے۔

وہ عِشق جو ھم سے رُوٹھ گیا
اب اس کا حال بتائیں کیا ؟؟
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا ؟؟

اِک ھجر جو ؟؟م کو لاحق ھے
تا دیر اسے دھرائیں کیا ؟؟
وہ زھر جو دِل میں اتار لیا
پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا ؟؟

پھر آنکھیں لہو سے خالی ھیں
یہ شمعیں بجھنے والی ھیں
ھم خُود بھی کسی کے سوالی ھیں
اس بات پہ ھم شرمائیں کیا ؟؟

اِک آگ غمِ تنہائی کی
جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب جسم ھی سارا جلتا ھو
پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا ؟؟

ھم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے
ھم صُورت گر کچھ خوابوں کے
بے جذبۂ شوق سنائیں کیا ؟؟
کوئی خواب نہ ھو تو بتائیں کیا ؟؟

”اظہر نفیس“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house