
فرض کرو ھم اھلِ وفا ھوں
فرض کرو دیوانے ھوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ھوں افسانے ھوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا
جی سے جوڑ سنائی ھو فرض کرو ابھی اور ھو اتنی آدھی ھم نے چھپائی ھو
فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے
ڈھونڈے ھم نے بہانے ھوں فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ھوں
فرض کرو یہ روگ ھو جھوٹا
جھوٹی پیت ھماری ھو فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ھم پہ بھاری ھو
فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا
ھم نے ڈھونگ رچایا ھو فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ھو۔
"انشاء جی”۔۔۔۔!!
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔