فاطمہ حسن کی پیدائش
Jan 25, 1953
اردو کی مشہور شاعرہ فاطمہ حسن 25جنوری 1953ء کر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ فاطمہ حسن کے بچپن کے زمانے میں ان کے والد تہذیب الحسن ڈھاکہ منتقل ہو گئے چنانچہ فاطہ حسین نے ابتدائی تعلیم ڈھاکہ میں ہی حاصل کی، جب سقوط مشرقی پاکستان کا سانحہ پیش آیا اس وقت وہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں اردو آنرز کی طالبہ تھیں۔ 1973ء میں کراچی واپس آ گئیں، یہاں آ کر انہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے صحافت کی ڈگری حاصل کی اور محکمہ اطلاعات سندھ جدیدہ خبر نامہ سے بطور نائب مدیر وابستہ ہو گئیں۔ آج کل اسی ادارے میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے عہد پر فائز ہیں۔
فاطمہ حسن کی پاکیزہ شاعری اس کی تنہائی سے نکل کر محبت کی فضائوں میں گونجتی ہے۔ فاطمہ نے نثری نظمیں بھی لکھی ہیں، نظمیں اور غزلیں بھی‘ مختصر نظمیں اور ہائیکو بھی لکھی ہیں۔ فاطمہ نے غزلوں اور پابند نظموں کے اجتماعی آرٹ میں بھی اپنی انفرادیت کا اظہار کیا ہے۔ فاطمہ کا اپنا لہجہ ہے‘ اپنی امیجز ہیں اور اپنی معصومیت۔
ان کی شاعری کے دو مجموعے ’’بہتے ہوئے پھول‘‘ اور ’’دستک سے حد کا فاصلہ‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔
فاطمہ حسن کے اشعار ملاحظہ کیجئے۔
جن خواہشوں کو دیکھتی رہتی تھی خواب میں
اب لکھ رہی ہوںان کو حقیقت کے باب میں
چاروں اور تجھے دھندلے دھندلے چہرے سے
خواب کی صورت جو بھی دیکھا بھول گئی
اُمڈ آیا ہے شور اوروں کے گھر سے
دریچے کھول کر پچھتا رہی ہوں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔