پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیـــر مطبــوعــہ ) ِاستفہامیہ صحن میں گرتی خ…

( غیـــر مطبــوعــہ )

ِاستفہامیہ

صحن میں گرتی خواہشوں کے پانو ( پاؤں ) جلنے لگے ہیں
لال چنری نے فلک کو گھیرا ہے اور
خوابوں کی گٹھری اٹھائے دن رخصت ہورہا ہے
روایت کے پنچھی اڑنے کو پر تولتے ہیں
آسمان اپنے جوبن پہ ازلوں کا سفر طے کرنے لگا
سبھی رنگوں کے چاند جو کاپیوں میں بنائے گئے
سورج مکھی کی صورت میں ڈھلتے رہے
اُڑن طشــتری اک رواجوں کی دل کی دہلیز پی آ کے رکی
اور پھر نئی صبح کا سفر شروع ہوگیا
اس نے ہاتھوں پہ ٹمٹماتے ستاروں کو دیکھا
اور خود سے پوچھا
کیا یہی زندگی ہے؟

( عــاصِـــمـہؔ طــاہِـر )