پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعـہ ) مَیں خوش بُو کا مضافاتی نہیں …

( غیــر مطبــوعـہ )

مَیں خوش بُو کا مضافاتی نہیں تھا
سو ‘ دل ہجرت پہ جذباتی نہیں تھا

کہیں سچ مُچ میں پریاں بھی مِلی تھیں
سفر سارا خیالاتی نہیں تھا

قفس تک آنے والے جگنُوؤں میں
کوئی میرا ملاقاتی نہیں تھا

وہ آنکھیں کچھ نہ کچھ کہہ بھی رہی تھیں
وہ پرچہ سب سوالاتی نہیں تھا

اُسے پانے کی خواہش کر تو لی تھی
مگر لمحہ کراماتی نہیں تھا

چراغوں اور خوابوں کے علاوہ
یہاں کچھ بھی مِرا زاتی نہیں تھا

( احـــــمد فـــرہادؔ )