پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) ہو گیا پیوستۂ تقدیر کیا رایگ…

( غیــر مطبــوعــہ )

ہو گیا پیوستۂ تقدیر کیا
رایگاں تھی بیعتِ زنجیرکیا

قید سے چھوٹا اگر، مر جائے گا
کہہ رہا ہے سُن ترا، نخچیر کیا

کیوں ستاروں سے نظر ہٹتی نہیں
کر چکے ہو دل مرا تسخیر کیا

بانٹتے ہو خود کو تم ٹکڑوں میں کیوں
رہ گئی ہے حسرتِ تعمیر کیا

کاسۂ غم ہو گیا خالی مِرا
لے اُڑا کوئی مِری جاگیر کیا

یہ جو اُس کو بھولنے کی مشق ہے
زندگی کرنے کی ہے تدبیر کیا

زندگی ہے یا کوئی دامِ فریب
خواب کیا دیکھا تھا اُور تعبیر کیا

( شــائســتـہ سَــحَــرؔ )