پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) ہاں ! بات تو کرے’ نہ پڑے قی…

( غیــر مطبــوعــہ )

ہاں ! بات تو کرے’ نہ پڑے قیل و قال میں
اک بھی بڑا ہو, سب کو رکھے اعتدال میں !

رِستی نہیں ہیں ٹوٹی چھتیں ہی مِرے حبیب !
دل میں بھی چھید ہوتے ہیں سو برشگال میں

تم نے تو کھیل کھیل میں اک زخم دے دیا
اک عمر چاہیے ہے اِسے اِندمال میں

تیرے بِنا جو شب تھی ‘ شب کہف ہو گئی
ہم جاں سے ہی گذر گئے تیرے ملال میں

اس کی نظر میں رنگ سے آئے تھے ایک دَم
اُس کو بَھلی لگی تھی میں اِس زرد شال میں

آنکھیں تھیں پُھل جھڑی سی تو وہ ہونٹ پنکھڑی
اک درجۂ کمال پہ تھا وہ جمال میں

اُس روز بھی ملا تھا وہ ہر روز کی طرح
جلتے تھ کچھ چراغ مگر خدّ و خال میں

چَھتنار سی رہی تھی نظر اس کی ہر طرف
وہ محو سا رہا تھا مِری دیکھ بھال میں

شرم و حیا کا یوں تو پڑا کال ہر طرف
ہم سب سے آگے بڑھ گئے قحط الرّجال میں

( شــاہِـدہ تبسُّـــمؔ )