( غیــر مطبــوعــہ )
کیا تم بھی چلے جاو گے، اچّھا ہے' مِرے دوست !
ہاں، میں بھی سمجھ جاؤں گا، دنیا ہے' مِرے دوست !
دُشنام کسی چھت سے، کسی سَمت سے پتّھر
قیدی ہے مِرے مِتر تُو، کوفہ ہے ' مِرے دوست !
کیا تم پہ کبھی ابر سے برسے ہیں شرارے
کیا تم نے کبھی آگ کو چکّھا ہے' مِرے دوست !
یہ لوگ جو ہٹ جائیں تو دیوار نہیں ہے
یہ بھیڑ جو چٙھٹ جائے تو رَستا ہے' مِرے دوست !
تاریخ بدل جانے سے' دیہات نہ بدلا
کھیتوں میں رہَٹ، ۔ ۔ راہ پہ یکّہ ہے' مِرے دوست !
شہ زادہ، پری زاد، ولی، دیو، مسافر
حیرت سے سنے جاؤ، یہ قصّہ ہے' مِرے دوست !
( احمــدؔ جہــاں گیــر )
— with احمد جہاں گیر.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔