( غیــر مطبــوعــہ )
کیا اپنے کُل کو جُــزوِ تمــاشــا کریں گے آپ
یا دُور ہی سے ہونے کو دیکھا کریں گے آپ
اپنی تلاش ۔۔۔۔ اپنی طلب۔۔۔۔۔ اپنی جُست جُـــو
یہ بھی نہیں کریں گے تو پھر کیا کریں گے آپ
ہونے سے اپنی جان چُھڑائیں گے کس طرح
کیا خود سے جینے مرنے کا جھگڑا کریں گے آپ
جب آپ جـــانتے ہـی نہیـں ۔۔۔۔ آپ کــون ہیں
کس منہ سے اُس نظر کا تقاضا کریں گے آپ
خــود سے گذر کے آ گئـے ۔۔۔۔ اب یہ بتائیے
کیا چپ رہیں گے یا کوئی دعویٰ کریں گے آپ
( مِیـــر احـــمد نـوَیــدؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔