پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) چمکتے آئنے جب ماند پڑنے لگتے…

( غیــر مطبــوعــہ )

چمکتے آئنے جب ماند پڑنے لگتے ہیں
تو عکس اور کسی سَمت بڑھنے لگتے ہیں

کشید کرتا ہوں جب میں زمینِ صبح کے رنگ
طیور ساتھ مِرے حـــمد پڑھنے لگتے ہیں

ہَوا ۔۔۔ ہوس کی کسی شاخ سے لپٹ جائے
تو اِس شــجر سے پرندے اجڑنے لگتے ہیں

رفو کریں بھی کوئی چاک ہم اگر دل کا
نگاہِ یار سے بخیے اُدھڑنے لگتے ہیں

مِرے تو لفظ بھی اُس کے اسیر ہیں’ جیسے
ہَوا خفا وہ کبھی تو بگڑنے لگتے ہیں

( جـــاویـدؔ احـــمد )