پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) وہ ہجرت تو گوارا کر رہے ہیں…

( غیــر مطبــوعــہ )

وہ ہجرت تو گوارا کر رہے ہیں
مگر خود سے کنارہ کر رہے ہیں

جنھیں اپنی مَحبّت پر یقیں تھا
وہ لوگ اب استخارہ کر رہے ہیں

سنی جاتی ہے اب ان کی یہاں پر
وہی سب کو اشارہ کر رہے ہیں

مقدّر میں سفر لکّھا ہے شاید
وہ جگنو کو ستارہ کر رہے ہیں

ابھی تو ہجر آیا ہی نہیں ہے
ابھی تو کام سارا کر رہے ہیں

سلامت ، شاد رہنے کی دعائیں
چلیں کچھ تو ہمارا کر رہے ہیں

( آصَفـــــــ انجُـــــمؔ )