اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

( غیــر مطبــوعــہ ) میں جیـــا بعد میں ‘ مَ…


( غیــر مطبــوعــہ )

میں جیـــا بعد میں ‘ مَرا پہلے
لفظ لکّھا ہے دوسرا ‘ پہلے

آپ جیتـے رہیں، میں جــاتا ہوں
ہے دعا یا کہ بَد دعا پہلے؟

جو بھی کہنا ہے بعد میں کہنا
بعد والے نے یہ کہا ‘ پہلے

ظلمتِ شب کے غم کا باعث ہے
روشنی بعد میں دیا پہلے

کس کے جانے کے بعد مَیں پہنچا
میرے آنے سے کون تھا پہلے ؟

خود کو پتّھر کہا تھا مٹّی نے
گرد اڑنے سے کچھ ذرا پہلے

( علی شِیـــرانؔ )