پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) لمبی بہُت تھی رات، غزل کہنی…

( غیــر مطبــوعــہ )

لمبی بہُت تھی رات، غزل کہنی پڑ گئی
کرنی تھی ایک بات، غزل کہنی پڑ گئی

پاتالِ شب کی تہہ میں جوسورج اتر گیا !
یہ کیا بڑی ہےبات؟ غزل کہنی پڑ گیی؟

مفہوم منہہ چراتے ہیں تمہید جان کر
لفظوں کو ہو نہ مات، غزل کہنی پڑ گئی

ملاّح کا وہ گیت، وہ کَشتی ‘ وہ بادبان
یادوں کی ہے برأت، غزل کہنی پڑ گئی

اس شام گھر کو لوٹ کے سب لوگ آگئے !
ہےنا عجیب بات؟ غزل کہنی پڑ گئی

گردش میں رقص کی ‘ کسی درویش نے کہا :
"دُنیا ہے بے ثبات "غزل کہنی پڑ گئی

صحرا کا راز جان گئے خاک چھان کر
ذرّے میں کائنات! غزل کہنی پڑ گئی

جب سانحوں کےخوف سے پیروں میں ڈال لی
زنجیرِحادثات، غزل کہنی پڑ گئی

( رضــا الحــقّ راضــیؔ )